آج ٹی بی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا پیغام

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے تپ دق( ٹی بی ) کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت ٹی بی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ ٹی بی کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں وزارت صحت کی جانب سے ٹی بی کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ حکومت آنے والی نسلوں کو ٹی بی سے پاک کرنے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 400,000 ٹی بی کے مریض ہر سال مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔  ٹی بی کے  خطرے سے نمٹنے کے لیے  تمام صوبوں میں  1603 سے زائد صحت کی سہولیات کی حامل ہائی ٹیک لیبارٹریز موجود ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ دیگر امراض کی طرح ایڈز، ملیریا اور ٹی بی کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کروانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ  ابتدائی مرحلہ میں ٹی بی کو بروقت اور آسانی سے کنٹرول کیاجاسکتا ہے۔  ماضی میں ٹی بی سے لاکھوں انسان زندگی کی بازی ہارگئے لیکن اب یہ لاعلاج مرض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مریض کا سن کر لوگ گھبراجاتے ہیں۔ آئیں ! عہد کریں، جس طرح دنیا کے دیگر ممالک نے ٹی بی کا خاتمہ کیا، ہم بھی شہریوں کو آگاہی دیں گے۔ ٹی بی کے خاتمے کے لیے مل کر کوشش  جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مریض پریشان نہ ہوں، یہ سوفیصد قابل علاج بیماری ہے،ت ہم مل کر ٹی بی کو شکست دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

کوئٹہ: بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں، اعداد و شمار جاری

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے خلاف بات کی تو سپورٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا