وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط اور درینہ تعلقات ہیں، کوپ 29 کے انعقاد پر پاکستان آذربائیجان کی مکمل حمایت کرے گا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذر بائیجان کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق موقف کو بھی سراہا۔
پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پرانے اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ باہمی سرمایہ کاری سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان گفتگو ہوئی، ثقافت، تعلیم اور پارلیمانی وفود سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاکستان کو آذربائیجان کےساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے۔
مزید پڑھیں
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ اور خطہ میں تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے، پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
’مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی جانب سے عالمی اور علاقائی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور آزربائیجانی وزیر خارجہ جیہوں بیراموو نے دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں حصہ 01 فیصد سے بھی کم ہے تاہم ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں 7واں نمبر ہے۔
’ماحولیاتی تبدیلیوں پر ترقی پزیرممالک کے لیے ایک بڑا ماحولیاتی فنڈ ضروری ہے مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل کے ذریعہ ہی ممکن ہے غزہ کی صورتحال دو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے کشمیر اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل غیر مستقل اراکین کے انتخاب میں پاکستان کی جمایت پر آزربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے دورے کیے جائیں گے۔
’پاکستان کے طلبا بڑی تعداد میں آزربائجان میں زیر تعلیم ہیں، آذربائیجان کے ساتھ پاکستان تاجر وفود کے تبادلے کیے جائیں گے اور پاکستان آذربائجان کے ساتھ چاول کے ایکسپورٹ پر بھی کام کیا جا رہا ہے‘۔
دوسری جانب جیہون بیراموف وزیر خارجہ آذربائیجان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہمارا پاکستان کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مظبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان ای ایف یو کانفرنس کی میزبانی کرے گا، پاکستان کے لیے آذربائیجان کی 6فلائٹ چلائی جا رہی ہیں، مزید فلائٹس بھی شروع کی جائیں گی۔ پچپن ہزار سے زائد پاکستانی سیاح گزشتہ برس آذربائیجان گئے، آذربائیجان مزید پاکستانی سیاحوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہتا ہے۔
’دونوں ممالک کے آپسی مسلسل روابط کے فروع سے پاکستان اور آذربائجان کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کرتا اور اس مسئلے پر اپنی حمایت جاری رکھے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا اسٹریٹیجک شراکت دار سمجھتے ہیں، مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔