پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے ساتھی فنکار علی گل ملاح کی جانب سے ملنے والے مشورے کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے بڑا فیصلہ کر لیا۔
چند روز قبل ’عشق مرشد‘ میں مزاحیہ کردار نبھانے والے اداکار علی گل ملاح نے ساحر لودھی کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ وہ درِفشاں کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟۔اس سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ’درِفشاں اچھی ہیں لیکن انہیں چاہئے کہ اپنا وزن تھوڑا کم کریں۔
علی گل ملاح کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑدی اور سوشل میڈیا صارفین علی گل ملاح کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے جبکہ بعض ان کے موقف سے اتفاق کرتے بھی دکھے۔
سوشل میڈیا پر جاری و ساری بحث کے دوران درِفشاں نے ایک پوسٹ جاری کی جس میں وہ برنچ کرتی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
مداحوں نے اس پوسٹ کو درِفشاں کی جانب سے باڈی شیمنگ پر جوابی وار قرار دیا کہ انکو تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ دبلی دکھنے کیلیے کھانا کھانا نہیں چھوڑ سکتیں۔اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر بطور اسٹوری جاری کی ہے جس میں وہ پُرعزم انداز میں ورزش کرتی نظر آرہی ہیں۔
درِفشاں کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں وہ ورک آؤٹ کرتی نظر آرہی ہیں اور اس کے لیے اپنا بیلنس برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔اسٹوری میں دو تصاویر کا کلاژ دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے ایک میں درِفشاں مسکرا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ سنجیدہ کھڑی ہیں۔
ان تصاویر میں درِفشاں سلیم نے ’دا چلی اسٹور‘ کی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا ہے جبکہ زلفوں کو کس کر باندھ رکھا ہے۔بعض سوشل میڈیا صارفین درِفشاں کی وزن کم کرنے کی کوشش کو پسند کر رہے ہیں جبکہ متعدد کا کہنا ہے کہ درِفشاں جیسی ہیں ویسی ہی حسین لگتی ہیں۔