پاکستانی 2250 روپے ماہانہ ادا کرکے ٹوئٹر بلیو ٹک صارف بن سکتے ہیں

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس کو 24 مارچ 2023 سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اب پاکستانی صارف بھی پیسوں کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائیٹ ٹوئٹر کے صارف 2250 روپے ماہانہ ادا کرکے ٹوئٹر بلیو ٹک صارف بن سکتے ہیں۔ سالانہ فیس یکمشت ادا کرنے پر ٹوئٹر کی جانب سے رعایت بھی دی جائے گی۔

ٹوئٹر بلیو ٹک کے آئیکون پر کلک کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ اس سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے پر بلیو چیک مارک، طویل ویڈیوز کو پوسٹ کرنے، نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی، ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے، این ایف ٹی پروفائل پکچرز اور 1080 میگا پکسل ویڈیو اپ لوڈ سمیت دیگر سہولیات صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

ماہانہ اور سالانہ فیس کا پلان بھی دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے نیچے سبسکرپشن کا بٹن دیا گیا ہے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد نومبر 2022 کے شروع میں ٹوئٹر بلیو سروس متعارف کرائی تھی مگر سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے ناموں کے جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔ پھر 12 دسمبر 2022 کو اسے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی