شاعر احمد فرہاد کیس میں حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری منظور کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
چوہدری منظور کی معاونت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پیرزادہ محمد سجاد ایڈووکیٹ اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رشید مغل ایڈووکیٹ کریں گے۔
دریں اثنا شاعر احمد فرہاد کو طبی معائنے کے لیے سی ایم ایچ مظفرآباد میں پہنچا دیا گیا۔
ذوالقرنین نقوی ایڈووکیٹ نے جمعے کو احمد فرہاد کی طبعیت ناساز ہونے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی تھی۔