پاکستان کی چینی کمپنیوں کو ملک میں ٹیکنالوجی پارکس بنانے کی دعوت

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و احسن اقبال نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں ٹیکنالوجی پارکس بنانے کی دعوت دی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین کے شہر چینگڈو میں چینگڈو ہائی ٹیک ڈویلپمنٹ زون (سی ڈی ایچ ٹی) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے فیز 2 کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھنے والے تاجروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چینگڈو میونسپل کے رہنماؤں اور زونل حکام نے احسن اقبال کو ٹیکنالوجی زون کی تاریخ، ترقیاتی پروفائل، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے خصوصی پالیسیوں اور مختلف صنعتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ ماہرین کو پاکستان کا دورہ کرنے اور حکام اور کاروباری اداروں کے ساتھ مشغول ہونے کی دعوت بھی دی تاکہ بامعنی تعاون ہو سکے، تاجروں نے احسن اقبال سے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے، ملک میں مزید سرمایہ کاری لانے اور زرمبادلہ کمانے میں مزید سہولت فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا، احسن اقبال نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں ٹیکنالوجی پارکس بنانے کی دعوت بھی دی۔

چین میں مقیم پاکستانی انجینئرز نے وفاقی وزیر کو اپنی کامیابیوں سے آگاہ کیا اور پاکستان واپس آنے اور قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp