کراچی ایئرپورٹ کا مصروف ترین رن وے کیوں بند کرنا پڑا؟

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سول ایوی ایشن کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے رن وے L 25 پر جمع ہونے ربڑ کی صفائی کے لیے رن وے 7 روز تک بند کر رہے گا۔

سی اے اے حکام کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے رن وے L 25 سے ربڑ ہٹانے کا کام آج یکم جون سے لیکر 7 جون تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ طیاروں کی لینڈنگ کے دوران ٹائروں کی رگڑ سے ٹائروں کے ذرات رن وے سے چپک جاتے ہیں، بعد ازاں جن کی زیادتی جہازوں کے لینڈنگ کے دوران حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp