روسکوسموس پروگریس 88 کارگو خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کامیابی سے لنگر انداز

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا کا بغیر پائلٹ والا روسکوسموس پروگریس 88 کارگو خلائی جہاز ہفتہ کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں

ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارگو روسکوسموس پروگریس 88 قازقستان میں اپنے لانچ پوائنٹ سے آئی ایس ایس تک تقریباً دو دن کا سفر طے کرنے کے بعد ہفتہ کے روز صبح 7:47 بجے کامیابی کے ساتھ آئی ایس ایس کے ساتھ منسلک ہو گیا ہے۔

کارگو روسکوسموس پروگریس 88 خلائی جہاز قازقستان کے بائیکونور کاسموڈروم سے جمعرات کی صبح 5 بج کر 43 منٹ پر سویوز راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔

ناسا کے مطابق خلائی جہاز آئی ایس ایس کے پوسک ماڈیول کی خلائی اسٹیشن پر لنگر انداز ہوا، جہاں یہ زمین پر واپس آنے سے پہلے تقریباً 6 ماہ تک رہے گا۔

کارگو روسکوسموس پروگریس 88 نے آئی ایس ایس پر ایکسپیڈیشن 71 کے عملے کے لیے 3 ٹن رسد ، ایندھن اور خوراک فراہم کی ہے۔

کارگو خلائی جہاز کو اس پر لدے سامان سے خالی کرنے کے بعد ، آئی ایس ایس کا عملہ اگلے 6 ماہ تک اسے کچرے کے ڈھیر کے طور پر استعمال کرے گا۔ اس کے بعد خلائی جہاز کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے واپس زمین پر آتا ہے۔

ناسا نے آئی ایس ایس مشن کی بھرپور حمایت کی ہے جو سائنس، ٹیکنالوجی اور انسانی جدت طرازی کو یکجا کر کے ایسی تحقیق کرتا ہے جو زمین پر نہیں کی جا سکتی۔

آئی ایس ایس ناسا کے چاند پر تحقیقی مشن اور مریخ پر انسانی تحقیق کی منصوبہ بندی کی بھی حمایت کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل