وزیر اعظم شہباز شریف کی ہیلن میری رابرٹس کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈئیر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جذبہ نسل نو کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری تہنیتی پیغام  میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ’ ہیلن میری رابرٹس کو پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈئیر بننے پر، مجھ سمیت پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے۔

انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں مزید کہا کہ بریگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس نے اپنی محنت سے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ان جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر فخر ہے۔ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت، لگن اور انسانیت کے لیے خدمت کا جذبہ نسل نو کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟