اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی، اسپین نے بھارتی جہاز کو لنگرانداز ہونے سے روک دیا

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کا مال بردار جہاز اسرائیل کے لیے 27 لاکھ ٹن دھماکہ خیر مواد لے کر اشدود بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین نے بھارت سے اسرائیل جانے والے 27 ٹن مہلک ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد سے لیس جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے سے انکار کردیا تھا، بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملے کے خطرے کے پیش نظر بھارت کا یہ کارگو جہاز بحیرہ روم کے ذریعے اسرائیل جارہا تھا۔

دوسری طرف  ترکیہ کے خبر رساں ادارے  ٹی آر ٹی کے مطابق اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے کہا ہے کہ اسپین نے ہتھیار لے کر اسرائیل جانے والے جہاز کو ہسپانوی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے سے روک دیا ہے،  اس جہاز میں 27 ٹن دھماکہ خیز مواد ہے اور ہو سکتا ہے کہ جہاز نے بحیرہ احمر کے راستے اسرائیل میں داخل ہونے سے گریز کیا ہو جہاں یمن کے حوثیوں کا قبضہ ہے۔

اوپن ریسور انٹیلی جنس فریم ورک  کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کا یہ کارگو جہاز ڈنمارک میں رجسٹرڈ ہے جس کا نام ماریانی ڈینیکا ہے ، 6 روز قبل تک جہاز کا مقام اسرائیلی بندرگاہ اشدود تھا جو غزہ کی پٹی کے بالکل ساتھ ہے، راستے میں جہاز  پورٹ گرانڈے، کیپ وردے پر لنگر انداز  ہوا، جبکہ اس کوا سپین میں لنگر انداز ہونا تھا تاہم اسپین نے یہ کہتے ہوئے جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی کہ وہ معصوم شہریوں کے قتل عام میں شریک نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ اسپین نے گزشتہ ماہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، ہسپانوی وزیر اعظم نے کابینہ کی منظوری کے بعد فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب آئر لینڈ اور ناروے نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp