گوادر مستقبل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ عالمی معیار کا پورٹ سٹی بنے گا، احسن اقبال

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادرمستقبل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ عالمی معیار کا پورٹ سٹی بن جائے گا جہاں عوام کے لیے بے پناہ مواقع ہوں گے۔

بیجنگ میں چینی خبررساں ادارے شنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ گوادر اس خطے کی انتہائی اہم اور تزویراتی بندرگاہ ہے، چین نے سی پیک کے تحت گوادر سمیت پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، گوادر میں چین نے نہ صرف بندرگاہ کی سہولت دی بلکہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین نے گوادر کے لوگوں کے لیے ایک جدید ترین اسپتال بنایا ہے، جس میں کراچی یا لاہور جیسے بڑے شہروں کے اسپتالوں کی طرح اچھی سہولیات موجود ہیں، اسی طرح چین نے تکنیکی تربیت کا ادارہ قائم کرنے میں بھی مدد کی، اس کے علاوہ چین نے سولر پینلز سے غریب لوگوں کو بجلی فراہم کرنے میں بھی معاونت کی اور مقامی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات بھی کیے ہیں۔

احسن اقبال نے نشاندہی کی کہ چین نے اپنی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم گوادر کے نوجوانوں کے لیے وظائف بھی دیے ہیں۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ چین کا تعاون علاقے کے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے والا ہے جس کو سراہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ 2013 میں شروع کیا گیا سی پیک منصوبہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کا ایک فلیگ شپ منصوبہ اور گوادر پورٹ کو شمال مغربی چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں کاشغر سے جوڑنے والا ایک کوریڈور ہے، جو توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو نمایاں کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ زراعت اور معاشیات جیسے شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل