سعودی شہریوں سے موبائل چھیننے کی واردات، وزیرداخلہ کی ہدایت پر آئی جی اسلام آباد کا سخت نوٹس

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے سعودی شہریوں سے موبائل چھیننے کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر وزارت داخلہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکٹر ایف ایٹ میں سعودی عرب کے 2 شہریوں سے لوٹ مار کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کو فون کر کے واقعے کی تفصیلات معلوم کی ہیں اور واقعے کے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ادھر ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی ) اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت کے بعد سخت نوٹس لیتے ہوئے سعودی شہریوں سے موبائل چھیننے والوں ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس پی (او سی یو) کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے، جس میں ڈیجیٹل سرویلینس، سیلولر ٹیکنالوجی اورہیومن انٹلیجنس کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ ترجمان کے مطابق جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp