کرکٹر اعظم خان نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں، مگر کیوں؟

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹر اعظم خان جو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کرنے کے لیے مشہور تھے، انہوں نے اچانک فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے اعظم خان کے فٹنس مسائل پر شائقین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ خاص طور پر انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کی بنا پر انہیں صارفین کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا۔

قومی ٹیم کی ہار پر پاکستانی شائقین ناراض تھے اور ٹیم سلیکشن پر بھی سوالات اٹھاتے نظر آرہے تھے،  صارفین کی ایک بڑی تعداد اعظم خان کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آئی جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت بُری وکٹ کیپنگ کی۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اعظم خان نے اسی تنقید کی وجہ سے تمام پوسٹس ہٹائی ہیں یا وجہ کوئی اور ہے۔ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اعظم خان کی اب کوئی تصویر یا ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلی گئی، 2 میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے جبکہ 2 میچوں میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی