بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ بیشتر علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کی لہر جاری ہے۔ ہیٹ ویو کا خطرہ اور درجہ حرارت بڑھنے کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری کو چھو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج ہے۔ سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا۔ سبی، جیکب آباد، بھکر، نورپور تھل47، حافظ آباد، اوکاڑہ، ڈی جی خان، دادو اور گوجرانوالہ میں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی چلنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp