مہنگائی میں 3.24 فیصد کمی سے شرح 11.76 فیصد پر آ گئی، ادارہ شماریات

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی آنے لگی۔ مئی میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.24 فیصد کمی سے شرح 11.76 فیصد پر آ گئی۔ تاہم جولائی 2023 سے مئی 2023 تک مہنگائی کی اوسط شرح 24.52 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 2.80 فیصد اور دیہاتوں میں 3.89 فیصد کم ہوئی۔ مئی 2024 میں مہنگائی 11.76 فیصد پرآ گئی۔

مئی میں ٹماٹر ، پیاز 51 فیصد ، چکن 35.2 اور گندم 22.7 فیصد سستا ہوا ۔ مائع ایندھن 9.4 ، بجلی چارجز 4.5 اور موٹر فیول کی قیمت 3.18 فیصد کم ہوئی۔ گندم کا آٹا 20.12 فیصد۔ پھل اورسبزیاں 8 فیصد تک سستی ہوئیں۔

مئی میں آلو 14.73 ، گوشت 4 اور لوبیا 3.9 فیصد اور گھی کے نرخ میں 1.27 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اس دوران ٹرانسپورٹ اورطبی سہولتوں میں 3،3 انڈوں کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مشروبات 24 فیصد اور خشک میوے 23 فیصد مہنگے ہوئے۔ گزشتہ سال کی نسبت دال ماش 22 فیصد جبکہ چینی 19 فیصد مہنگی ہوئی۔ خشک دودھ 22، مٹھائی 16، دال مسور 15 فیصد مہنگی ہوئی۔ بیکری آئٹمز 11، گیس 318، بجلی 59 اور ٹرانسپورٹ 32 فیصد مہنگی ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp