ملک میں مہنگائی کی شرح 46 اعشاریہ 65 فیصد تک جاپہنچی،ادارہ شماریات

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہےجس کے بعد مہنگائی کی شرح بڑھ  کر اعشاریہ 65 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جن میں ٹماٹر 41 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگا ہونے سے اس کی قیمت سنچری مکمل کرگئی ہے۔

اس کے علاوہ آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 769 روپے 12 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں فی تھیلے کی قیمت 2586 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بکرے کا گوشت 13 روپے 78 پیسے فی کلو جبکہ گائے کا گوشت 6 روپے 31 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ،اس کے علاوہ دال ماش کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

ڈھائی کلو والا گھی کا ڈبہ 8 روپے 84 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اس کے علاوہ چینی،دہی ،دودھ اور چاول کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیلے 21 روپے 57 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ چائے کے پیکٹ کی قیمت میں 34 روپے 37پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

بارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی واقع ہوئی ہے جن میں چکن 32 روپے 85 پیسے فی کلو سستا ہوا ہے۔

سرخ مرچ پیکٹ کے ساتھ 5 روپے سستی ہوئی جبکہ لہسن 4 روپے 59 پیسے،دال چنا کی قیمت میں 2روپے 70 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کے علاوہ دال مونگ،دال مسور ،انڈے اور پیاز کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp