’پی ٹی آئی کا بیانیہ جیت گیا اور سائفر صفر ہوگیا‘ کیس میں عمران خان کے جیتنے پر صارفین کے تبصرے

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا ’ڈٹ کے کھڑے ہیں ہم‘، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ آج پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے حکومت قربان کر دی لیکن ملکی سالمیت پر سمجھوتہ نہ کیا۔

وقار ملک لکھتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا پہلا لیڈر ہے جس نے بغیر کسی ڈیل کے میرٹ پر عدالت سے بریت حاصل کی ہے اور یہ تاریخ میں لکھا جائے گا۔

صحافی مغیث علی نے لکھا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے لیے ایک بڑا کیس زمین بوس ہوگیا، پی ٹی آئی کا بیانیہ جیت گیا اور سائفر صفر ہوگیا۔

شاکر محمود اعوان نے کہا کہ سائفر کیس ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے لکھا کہ حق کی فتح ہوئی ہے، الحمدللہ میرا لیڈر عمران خان پھر سے سرخرو ہوگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ہے۔

ثمینہ عارف نے پوچھا کہ سائفر والے معاملے میں اب عمران خان سے معافی کون مانگے گا؟

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل