سماجی رابطے کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروادیا ہے۔
میسجنگ ایپ میں فیورٹ چیٹ فلٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے، یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جن کو روزانہ متعدد میسجز موصول ہوتے ہیں اور پسندیدہ کانٹیکٹس کے پیغامات کو ٹریک کرنا مشکل ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کا ایک حل پن چیٹ بھی ہے مگر اس کے تحت محدود چیٹس کو ہی پن کیا جا سکتا ہے۔
فیورٹ فلٹر سے صارفین کے لیے اہم کانٹیکٹس اور گروپس کے میسجز تک جلد رسائی میں مدد ملے گی مگر اس کے لیے انہیں کانٹیکٹس کو فیورٹس لسٹ میں شامل کرنا ہوگا۔
اس کے لیے ایڈ ٹو فیورٹس آپشن میں جانا ہوگا، آل پر کلک کرنے پر آپ کی تمام چیٹس ہوم فیڈ پر نظر آتی ہیں۔ اگر آپ ان ریڈ کا انتخاب کریں تو صرف وہ چیٹس نظر آتی ہیں جن کو آپ نے پڑھا نہیں ہوتا جبکہ گروپ فلٹر پر کلک کرنے سے صرف گروپ چیٹس کو دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔