عمران خان سے متعلق بہروز سبزواری کے بیان پر ہنگامہ پربا

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ عمران خان کے ساتھ شراب پی ہے، لیکن خان صاحب نے کبھی ایک ڈرنک سے زیادہ نہیں پی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کے ساتھ 24 سال شوکت خانم میں کام کیا ہے، یہ عمران خان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ کوکین لیتے ہیں یہ سب جھوٹ بولتے ہیں اور عمران خان کو بدنام کرنا چاہ رہے ہیں، میں عمران خان کو بہت قریب سے جانتا ہوں۔

ان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ بہروز سبزواری جب بھی بولتے ہیں چیزوں کو بگاڑ دیتے ہیں۔

سفینہ خان نے بہروز سبزواری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں یا ان کی مخالفت۔

صحافی معید پیرزادہ نے کہا کہ شراب پینے میں شاہد کوئی خرابی نہ ہو، پاکستان میں لاکھوں افراد ہر ہفتے پارٹی ماحول میں شراب پیتے رہے ہیں مگر کبھی بھی کسی نے عمران خان کے شراب پینے کی بات نہیں کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہروز سبزواری کی بات میں وزن نہیں ہے یہ پتہ نہیں کہاں کی بات کر رہے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا ایک پرانا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ عمران خان بار میں جا کر بھی اپنے لیے دودھ کا گلاس آرڈر کرتے تھے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی اپنی زندگی میں شراب نہیں پی۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ اب سوال یہ ہے کہ بہروز سبزواری کس کے کہنے پر جھوٹ بول رہے ہیں۔

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے کہا کہ سرفراز نواز عمران خان کا سخت مخالف رہا ہے وہ بھی اس بات کی تاٸید کرتا ہے کہ ہم پب میں شراب پیتے تھے لیکن عمران خان وہاں دودھ پیتا تھا۔

صحافی وجاہت کاظمی نے بہروز سبزواری کے عمران خان کے متعلق کوکین کے الزام اور ایک ڈرنک شراب لینے پر طنزاً لکھا کہ عمران خان کو بلاوجہ بدنام کیا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل