مفت آٹا فراہمی کے مراکز پر عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے،شہبازشریف

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے لاہور اور قصورمیں مفت آٹے کی تقسیم کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا اور لوگوں کی مشکلات معلوم کیں۔

وزیراعظم نے آٹے کے معیار اور اس کے حصول کے لیے مشکلات سے متعلق شہریوں کی رائے جاننے کے علاوہ لوگوں کے لیے قائم انتظار گاہ کا بھی دور ہ کیا۔

 شہبازشریف اس موقع پر لوگوں میں گھل مل گئے اور مفت آٹا خود تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں سے بھی گپ شپ بھی کی۔

وزیراعظم نے شہریوں کی آرا کی روشنی میں متعلقہ حکام کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے،مفت آٹا فراہمی کے سنٹرز میں بزرگوں سمیت معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔

وزیراعظم نے بزرگ خواتین اوربچوں کے ساتھ آنے والی خواتین کے لیے بھی بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کار خیر کو سرکاری نہیں بلکہ خدائی ڈیوٹی سمجھ کر انجام دیا جائے، رمضان المبارک میں مخلوق خدا کی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کریں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مفت آٹا فراہمی کے سنٹرز پر بہترین انتظامات پر سیکرٹری خوراک پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،ڈپٹی کمشنرز کو شاباش دی اور کارکردگی کی تعریف کی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی