ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں آج کے میچ میں اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

اس سے قبل میچ کو 10 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا اور اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Game 🔛 in Barbados! 🌴

برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 6.2 اوورز میں 51 کے مجموعی اسکور پر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ کو روکنا پڑا، تاہم جب بارش رکی تو میچ 10 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل جونز نے 45 اور جارج مونسی نے 41 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل منگل کو ہی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو 125 رنز سے ہرا دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp