پاکستان کی سیاسی اور عدالتی پیشرفت پر روسی سفارتخانے کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی سفارتخانہ پاکستان میں ہونے والی پیشرفت بشمول سیاسی صورتحال اور عدالتی فیصلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
The Embassy of Russia in Islamabad is closely following the developments in Pakistan, including the political situation and court decisions. However, we believe that it is up to the Pakistani people to react to and comment on these developments.
— RusEmbassy_Pakistan (@RusEmbPakistan) June 4, 2024
روسی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ ان پر ردعمل اور تبصرہ کریں۔
واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان کی عدالتوں میں اہم کیس زیر سماعت ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کی آج بھی سماعت ہوئی جس میں ججز کے اہم ریمارکس سامنے آئے۔
اس کے علاوہ تمام تر کوششوں کے باوجود ملک میں سیاسی استحکام نہیں آرہا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل میں ہونے کے باعث ان کی پارٹی مسلسل حکومت پر وار کررہی ہے، جبکہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے اور کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔