عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 240600 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 343 روپے کمی کے بعد 206276 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189086 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 04 ڈالر کمی کے بعد 2332 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔