گرفتاری سے قبل صارم برنی کا آخری پیغام کیا تھا؟

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف سماجی کارکن صارم برنی کا انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتاری سے قبل آخری ویڈیو پیغام منظرعام پر آگیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر صارم برنی نے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے لوگوں کے الزامات کے جوابی وار کرنے کی وارننگ دی تھی۔

ویڈیو پیغام میں صارم برنی کا کہنا تھا کہ ،’بہت سارے لوگوں نے میری ذات پر کیچڑ اچھالا ہے، انشااللہ انہیں بہت جلد ثبوت کے ساتھ بھرپور جواب دوں گا، ہمیشہ چپ رہا ہوں لیکن اب بولوں گا اور جو نہیں بولنا چاہتا تھا وہ بھی بولوں گا۔’

انہوں نے مزید کہا ’میں نے کبھی وہ کام کیے نہیں، آپ لوگوں نے سنیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی دیکھے ہوں گے، لیکن کچھ لوگوں نے مجھے بولنے پر مجبور کردیا ہے، آخر میں کب تک چپ رہوں اور وہ میری ذات پر کیچڑ اچھالتے رہیں۔’

صارم برنی کا کہنا تھا کہ ہر چیز برداشت ہے مگر کردار پر اٹھنے والی انگلی برداشت نہیں، لوگ صرف ہوا میں تیر چلاتے ہیں۔ میں ثبوت کےساتھ بات کروں گا، نیکی کے کام بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن مجھے میرے اللہ نے خاص طور پر عزت سے نوازا ہے۔ میں لوگوں کو ان کے الزامات کا خود بھی جواب دوں گا اور اللہ سے بھی انصاف کا طلب گار ہوں۔

خیال رہے کہ آج بروز 5 جون کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کے مطابق صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل