بھارت کا ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے آج کے میچ میں بھارت نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئرلینڈ کے 97 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے 13ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

آج کا میچ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی میدان میں کھیلا گیا جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آئرلینڈ کی ٹیم بھارتی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 16 اوور 96 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

آئرلینڈ کے بیٹر گیرتھ ڈیلنی 26 جبکہ جوشوا لٹل 14 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے بعد ہر کھلاڑی وکٹ پر آتا اور جاتا رہا۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ ارشدیپ سنگھ اور بمبراہ کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔

آئرلینڈ کے 97 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 12.2 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں بیٹر رہے جبکہ رشبھ پنگ نے 36 رنز اسکور کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp