یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا گانا ‘بدو بدی’ کیوں ڈیلیٹ کیا؟

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے کاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے ’بدوبدی‘ جس نے راتوں رات خوب شہرت حاصل کی، اس کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے ایک ماہ قبل ہی یوٹیوب چینل پر اپنا گانا ’اکھ لڑی بدوبدی‘ اپلوڈ کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے بین الاقوامی سطح پر ٹرینڈ کرنے لگا تھا اور سوشل میڈیا صارفین، ڈیجیٹل تخلیق کار اور گلوکار ’بدو بدی‘ پر ریلز بنا رہے تھے۔ لیکن اب یہ گانا چاہت فتح علی خان کے آفیشل یو ٹیوب چینل سے ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی وجہ سے چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدوبدی‘ ڈیلیٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے جس پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں گایا، اسے پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے لیے گایا تھا۔

’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار ماضی کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے ، جسے چاہت فتح خان سے پہلے بھی کئی فنکار اپنی آواز میں گاچکے ہیں۔ مگر کوئی خاص شہرت نہیں ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp