ورلڈ بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں میں ملازمت کے کیا مواقع ہیں؟

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی بینک کی مالی اعانت سے رواں ایک پروجیکٹ کے تحت جاری مختلف منصوبوں میں مختلف ماہرانہ عہدوں کے لیے ملازمت کے مواقع موجود ہیں، ان پوزیشن کا مقصد خطے میں انفرا اسٹرکچر اور کمیونٹی کی ترقی کو بڑھانا ہے۔

پروگرام اسپیشلسٹ (ہاؤسنگ/تعمیر نو)

اسلام آباد میں ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبے کے لیے ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن یعنی تعمیر نو میں پروگرام کے ماہر کی ضرورت ہے۔ مثالی امیدواروں کا سوشل سائنسز، پبلک/سوشل پالیسی، اربن پلاننگ، سول انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن، یا متعلقہ شعبوں میں ماسٹرز یا بیچلر کی ڈگری کا حامل ہونا شرط ہے۔

مطلوبہ ڈگری کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سے چلنے والے منصوبوں میں مہارت اور سماجی تحفظ کی پالیسیوں کی ٹھوس سمجھ بوجھ اور ہاؤسنگ یا انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں 10 سال سے زائد کا تجربہ بھی درکار ہے۔

پروگرام اسپیشلسٹ (انفراسٹرکچر)

یہ تنظیم اسلام آباد میں ایک اور پروجیکٹ کے لیے انفرا اسٹرکچر کے پروگرام کے ماہر کی خدمات بھی حاصل کر رہی ہے۔ اس عہدے کے لیے امیدواروں کا سول یا رورل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی یا انفرا اسٹرکچر کی ترقی سمیت کمیونٹی کے تحت اٹھائے اقدامات میں 10 سال سے زائد تجربہ بھی درکار ہے۔

پروگرام اسپیشلسٹ (ہائیڈرومیٹ)

مزید برآں، ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے اسلام آباد پروجیکٹ کے لیے ہائیڈرومیٹ میں پروگرام اسپیشلسٹ کی بھی ضرورت ہے، مثالی امیدواروں کے پاس میٹیورولوجی، ایٹموسفیرئک سائنسز، انوائرنمنٹل سائنسز، سوشل سائنسز، بزنس مینجمنٹ، اکنامکس، یا متعلقہ شعبوں میں ماسٹرز یا بیچلر کی ڈگری جو 16 سال کی تعلیم کے مساوی ہو لازمی ہے۔

تعلیمی قابلیت کے علاوہ تجربہ کی مد میں ہائیڈرومیٹ سروسز یا کلائمیٹ سائنس میں 5 سے 7 سال کا تجربہ بھی درکار ہے جبکہ ڈیٹا تجزیہ، پیش گوئی اور اس سے متعلقہ ماڈلنگ میں مہارت ایک فائدہ سمجھا جائے گا۔

ان آسامیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی دلچسپی کا اظہار اور سی وی [email protected] پر بھیج سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صبح 6 بجے ای میل نے ادارے کو پریشان کردیا، ملازم کو بلاکر معافی مانگ لی

لائسنس بحالی کے کئی راستے تھے، مگر اصولی مؤقف اپنایا، وکیل میاں علی اشفاق

2 ہزار کلو بارودی مواد کیس میں گرفتار 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور یونیورسٹی میں طلبا کی خودکشیوں کا المناک سلسلہ، آخر معاملہ ہے کیا؟

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویڈیو

لائیومعرکہ حق میں بھارت کا مُنہ کالا کیا، بھارت کو سبق سکھانا ضروری تھا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟