ٹی 20 ورلڈ کپ میں میزبان امریکا کے خلاف پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹرز کی جانب سے ہنسی مذاق کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس میں بیٹر عثمان خان ساتھی کھلاڑیوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔
بیٹر عثمان خان کہتے ہیں کہ جن بھائیوں کی آمدنی زیادہ ہے وہ تھوڑے سے پیسے مجھے دے دیں کیونکہ میں جب پاکستان سے آیا تو میں نے 23 ہزار 800 کی شاپنگ کی اور نیوزی لینڈ، آئر لینڈ اور انگلینڈ میں وہی کپڑے پہنے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایک جگہ کھانا کھانے گیا تو محمد عامر نے 8 ہزار درہم کی شرٹ پہنی تو مجھے 2 دن نیند نہیں آئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب مجھے شاداب خان نے ایک شرٹ اور ایک جمپر تحفے میں دیا ہے جس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Some fun time #T20WorldCup pic.twitter.com/67c6vS47k5
— Usman Khan (@IUsmanKhan13) June 4, 2024
میچ سے قبل بنائی گئی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ میچ سے قبل سٹینڈ اپ کامیڈی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
Wc matches sy pehle stand-up comedy ka bhi ehtimam hai😂 https://t.co/AGOjSjQqHe
— Aoun Mehdi 🇵🇰 (@SyedAounMehdi1) June 5, 2024
محمد احسن قومی کرکٹرز کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ موج مستی رکنی نہیں چاہیے۔
Moj Masti Nhi Rukni Chahiye https://t.co/WWNDshgAmu
— M.Ahsan (@Ahsan955003) June 5, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ آپ سب کو ایسے ہنسی مذاق کرتا دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے، ایسے ہی لطف اندوز ہوتے رہیں اور کھیل کے میدان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں۔
Nice to see you guys having fun
Enjoy and put your best efforts https://t.co/EcBsztyodD
— Sayed Zada (@bukharishah1991) June 5, 2024
ایک صارف کو ویڈیو دیکھ کر انڈین کامیڈین کپل شرما کی یاد آنے لگی، صارف نے محمد عثمان کے بارے میں لکھا کہ یہ بندہ تو کپل شرما نکلا۔
Ye bnda tu Kapil Sharma nikla 😂😅 https://t.co/f79GNhLa94
— 𝐅𝐫𝐞𝐞 𝐊𝐢𝐜𝐤 (@Frree_kick) June 5, 2024
جہاں کئی صارفین قومی کرکٹرز کی ویڈیو سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جنہیں میچ سے قبل کھلاڑیوں کا یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا۔ ایک صارف نے کہا کہ ٹھیک ہے یہ سب دیکھ کر اچھا لگتا ہے لیکن ورلڈ کپ کے دوران اس طرح کا غیر سنجیدہ مذاق کرنا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر ڈالنا بہت غیر پیشہ ورانہ ہے۔
صارف کا تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کوئی اور ٹیم ایسا کچھ نہیں کر رہی جیسا آپ کر رہے ہیں۔ کیا آپ سنجیدہ ہیں؟ آپ چھٹیوں کے لیے نہیں بلکہ ٹرافی جیتنے کے لیے ڈیلاس گئے ہیں۔
Ok this is good to watch, but doing such non-serious enjoyment during the world cup & putting on social media is so non-professionalism. Like Bro, are you even serious?! You're not there for vacation but to win the trophy!?
No other team is doing anything like this at all— s a n i (@Aapi_Ka_Chutku) June 5, 2024
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنی میچز کا آغاز آج سے کرے گی، جس میں وہ میزبان امریکا کے مد مقابل ہو گی۔ اور عماد انجری کے باعث اس میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔