پاکستان اور چین کی بے مثال دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، شہباز شریف

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے جو ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

بیجنگ میں پاک چائنا فرینڈشپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی کی کہیں مثال نہیں ملتی، پاک چین دوستی ہر موقع پر ثابت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی خلوص پر مبنی ہے، اس دوستی میں کسی کے ذاتی مفادات نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین کی قلیل مدت میں ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اپنے لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی چین کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشام میں چینی انجینئرز پر حملہ ملک دشمن عناصر نے کیا، یہ حملہ انہوں نے کیا جو پاک چین دوستی اور سی پیک کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے سخت محنت سے تمام تر کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستانیوں کو چین اور اس کے شہریوں کی جدوجہد کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی سالانہ تجارت کا حجم کھربوں ڈالر کا ہے جبکہ پاکستان کی سالانہ تجارت کا حجم 30 سے 40 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین کا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کے میدان میں آج دنیا میں ایک مقام ہے، چین اور پاکستان کا اسپیس پروگرام میں باہمی تعاون شاندار ہے مگر پاکستان کی ترقی کی صورتحال دیکھ کر کیا ہمیں مایوس ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے اور ہاتھ پر ہاتھ دھر کے بیٹھنے کے بجائے چین کی جدوجہد اور ترقی سے سیکھنا چاہیے، ان کے ترقی کو ماڈل کو اپنا کر ہم چند برسوں میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ حاصل کرلے گا اور چین کی طرح دنیا میں اس کی عزت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بشام میں چینی انجینئرز پر حملہ ملک دشمن عناصر نے کیا، یہ حملہ انہوں نے کیا جو پاک چین دوستی اور سی پیک کے دشمن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟