پیوٹن نے ایٹمی ہتھیار چلانے کی دھمکی دے دی

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر روس کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غیرملکی صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئےروسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک سمجھتے ہیں کہ ماسکو کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ سلامتی کو خطرہ ہوا تو کسی بھی ہتھیار کا استعمال قابل قبول ہوگا۔ ہمارا جوہری اصول کئی خطرات میں ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یوکرین جنگ کے اب تک حاصل نتائج سے متعلق امریکی صحافی کے سوال پر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ جنگ ختم کرنا ہے تو مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں اور امن عمل میں رکاوٹ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کا نیٹوکے رکن ممالک پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن مغرب نے بار بار روس پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگایا جو غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp