لائیو شو میں مظاہرین امریکی نائب صدر کملا ہیرس پر بھڑک اٹھے، فلسطینیوں کی قاتل اور جنگی مجرم کے نعرے

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس حال ہی میں جمی کامل لائیو شو میں آئیں جس کا مقصد آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ پر اپنا مؤقف بیان کرنا تھا۔ تاہم انہیں شو کے دوران احتجاج کا سامنا کرنا پڑا اور سامعین میں سے کچھ نے انہیں غزہ پر ہونے والے مظالم کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

یہ مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ اپنے 9ویں مہینے میں داخل ہونے والی ہے۔ اس دوران تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مظاہرین نے جو بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کے لیے مسلسل فوجی اور مالی مدد پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کملا ہیرس نے غزہ میں مبینہ طور پر 20 ہزار خواتین اور بچوں کو ہلاک اور زخمی کرنے والی بمباری پر دستخط کرنے کے باوجود خواتین کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈال رہی ہیں۔

جب کملا ہیرس اسٹیج پر نمودار ہوئیں تو فلسطین کے حامی مظاہرین میں سے ایک نے کہا ’نسل کشی بند کرو تمہاری وجہ سے 15 ہزار بچے مر گئے، تم قاتل ہو‘۔ک

کملا آپ نے کتنے بچے مارے؟‘

امریکا کے معروف کامیڈین اور شو اینکر جمی کیمل نے جیسے ہی بھارتی نژاد امریکی کملا ہیرس خوش آمدید کہا ایک اور مظاہرین نے چیخ کر کہا کہ ’19 لاکھ لوگ مر گئے، آپ نے کتنے بچے مارے؟ کتنے بچے مارے؟

دریں اثنا کمیل نے سامعین سے کہا کہ وہ انٹرویو میں رخنہ اندازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سامعین سے درخواست کی کہ وہ انہیں انٹریو جاری رکھنے دیں۔

سامعین نے کملا ہیرس کو ’جنگی مجرم‘ کہا اور ’فلسطین آزاد کرو‘ کے نعرے بلند کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا

اس واقعے کے بعد سیکیورٹی افسران نے چند مظاہرین کے پاس پہنچ کر مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور کچھ پر جسمانی تشدد بھی کیا۔

جب سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا تو مشتعل مظاہرین نے چیخ کر کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی جب کہ ایک نے افسروں کو نفسیاتی مریض بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ امریکا بھر میں مظاہرین اسرائیل کے خلاف فوری کارروائی، ہتھیاروں پر پابندی اور اسرائیل کو امداد کی بندش کے مطالبات بھی کر ہے ہیں۔

مظاہرین نے ایک مستقل جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے جس سے غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کو روکا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp