مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جلسہ کیا ماضی کے ریکارڈ توڑ سکے گا؟

ہفتہ 25 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے تاریخی مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج رات اپنا چھٹا جلسہ منعقد کرے گی تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت مل جانے کے باوجود مینار پاکستان جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔ راوی پل، ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے راستے بند ہیں۔

شاہ عالم مارکیٹ میں بھی کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں جبکہ سگیاں پل اور انجینئرنگ یونیورسٹی روڈ کے راستے بھی بند کر دیے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ آج رات مینار پاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہوگا۔ ’میرا دل کہتا ہے یہ تمام ریکارڈ توڑے گا۔‘

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں اس خدشہ کا بھی اظہار کیا ہے کہ حکمران ٹولہ عوام کو جلسہ میں شرکت سے روکنے کے لیے ہر طرح کی رکاوٹیں حائل کرے گا۔

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے جلسے میں شرکت سے عوام کو روکنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے خود جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔ کہیں بھی راستے بند نہیں کیے گئے ہیں صرف چند حساس مقامات پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں جہاں قانون نافذ کرنیوالے اہلکار چیکنگ کررہے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اب تک 500 کے قریب کارکنوں کو پولیس حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے 50 سے زائد کارکنان گرفتار جبکہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26 کارکن گرفتار کیے ہیں۔

تحریک انصاف نے بھی لودھراں اور بھکر سے بھی اپنے متعدد کارکنوں کو پولیس حراست میں لیے جانے کا دعوٰی کیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف آپریشن جاری رہا۔

ان کے مطابق صرف لاہور میں ہی نہیں پنجاب کے مختلف علاقوں سے درجنوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔ اسی طرح ملتان، سیالکوٹ، ڈسکہ اور جنوبی پنجاب سے بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کو اٹھایا گیا ہے۔

حماد اظہر کے مطابق پنجاب پولیس کی سی آئی اے برانچ نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو اٹھایا ہے جو کئی دنوں سے غیر قانونی طور پر ان کی تحویل میں ہیں۔

’قانون کہتا ہے کہ 24گھنٹے کے اندر کسی بھی گرفتار شخص کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا ہے، 5دن سے ہمارے لوگ سی آئی اے کی تحویل میں ہیں، ان پر کوئی ایف آئی آر نہیں ہے، ان پر کوئی چارج نہیں ہے، بس ان کو اٹھا لیا گیا ہے ریاست کے جبر کے سلسلے میں۔‘

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی جی پنجاب کا سارا زور تحریک انصاف کے کارکنان کو اٹھانے پر لگا ہوا ہے۔ ’ان کی ساری نفری ہمارے کارکنان کو اغوا کرنے پر لگی ہوئی ہے جبکہ جرائم پیشہ لوگ سڑکوں اور گلیوں میں دندناتے پھر رہے ہیں۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر