مقبول ڈرامہ سیریل ’محروم‘ کے اختتام سے مداح مایوس کیوں؟

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی چینل پر پرائم ٹائم میں چلنے والا ڈرامہ سیریل محروم کی آخری قسط آن ایئر ہوگئی، اس ڈرامہ کو کافی لوگوں نے پسند کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شائقین میں مقبول ہوگیا لیکن گزشتہ روز ڈرامے کے اختتام پر شائقین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تبصرے شروع کردیے۔

ڈرامہ سیریل محروم کے پروڈیوسرعبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں، جبکہ ہدایت کاری مظہر معین نے کی اور کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے۔ یہ ایک جوڑے کی محبت پر مبنی کہانی ہے۔ جس میں حنا الطاف، جنید خان، ہاشام خان، کاشف محمود، ثنا نادر، جویریہ عباسی، لبنیٰ اسلم، حمیرا بانو، حفصہ بٹ، عائشہ گل، زہرہ عامر اور علی طاہر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

گزشتہ رات ڈرامہ سیریل محروم کی آخری قسط نشر ہوئی، شائقین کو ڈرامہ سیریل کا اختتام پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر ردعمل دینا شروع کردیا، کچھ مداحوں کو اختتام پسند آیا جبکہ بہت سے دوسرے مداحوں کو اختتام پسند نہیں آیا۔

شائقین کا خیال ہے کہ وہ زائرہ اور سعد کی محبت کی کہانی کے لیے ڈرامہ دیکھ رہے تھے اور زائرہ اور سعد کو ایک ساتھ دیکھنا بھی چاہتے تھے۔ ڈرامہ ناظرین زائرہ پر ناراض تھے جنہوں نے عمیر کو آسانی سے معاف کر دیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ عمیر کو قبول کرکے زائرہ نے یہ پیغام دیا ہے کہ لڑکیوں کی عزت نفس نہیں ہوتی۔ شائقین سعد کے لیے اداس محسوس کر رہے تھے جو ان کے مطابق ڈرامے کے ہیرو تھے۔

زیادہ تر ناظرین کا خیال ہے کہ مصنف کو چاہیے تھا کہ اگر زائرہ کو عمیر کے ساتھ ہی ختم کرنا تھا تو سعد کے کردار کو ہیرو کے طور پر نہیں بڑھانا چاہیے تھا۔ اس کے باوجود شائقین نے تمام کاسٹ ممبران کی اداکاری کو بے حد پسند کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp