وزیراعظم شہباز شریف آج چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو) چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق چینی سیاسی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کی نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین زہاو لیجی سے بھی ملاقات ہو گی۔ وزیرِ اعظم چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ان دنوں پاک چین بزنس فورم میں شرکت کے لیے چین کے 5 روزہ دورے پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟