ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی نشریات کہاں کہاں دکھائی جارہی ہے؟

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ2024 دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں لیکن زیادہ تر شائقین لائیو اسٹریمنگ کے بارے میں لاعلم ہونے کی وجہ سے میچز نہیں دیکھ پا رہے ہیں، ان شائقین کرکٹ کی آسانی کے لیے وی نیوز نے ایک لسٹ تیار کی ہے جس میں کرکٹ ورلڈ کپ کی لائیو اسٹریمنگ کرنے والی ایپس اور ویب سائٹس کے نام درج ہیں۔

آئی سی سی ٹی20 کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ2024 کی دنیا بھر میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے اپنے اسمارٹ فون پر اسپورٹس سینٹرل (Sports Central) کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ جن ملکوں میں اس ویب سائٹ کی سہولت فراہم نہ ہو تو وہاں پر کسی بھی وی پی این کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے اندر موبائل ایپ کے ذریعے ٹی20 ورلڈ کپ کی لائیو اسٹریمنگ 3 جگہوں پر دیکھی جا سکتی ہے، جن میں مائیکو (Myco)، تماشا (Tamasha) اور ٹیپ میڈ (Tap Mad) شامل ہیں۔

ویب پر لائیو اسٹریمنگ دیکھنے کے لیے پی ٹی وی اسپورٹس (PTV Sports)، تماشا (Tamsha) اور ٹیپ میڈ (Tap Mad) پر ویزٹ کیا جاسکتا ہے۔ ٹیلی ویژن اسکرینز پر لائیو دیکھنے کے لیے پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس پر دیکھ سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے اسپورٹس سینٹرل (Sports Central) امریکا اور کینیڈا میں ویلو ٹی وی (Willow Tv)، برطانیہ اور آئرلینڈ میں سکائے اسپورٹس (Sky Sports) پر لائیو میچ دیکھا جا سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات، گلف ریجن سمیت شمالی افریقا میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے اسٹارز آن (StarzOn)، اسٹارز پلے (StarzPlay) پر ٹی20 ورلڈ کپ کے لائیو میچز دیکھے جاسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت