شاعر احمد فرہاد کی اپنے وکیل کو کسی بھی عدالت میں پیروی نہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرفتار شاعر احمد فرہاد نے اپنے وکیل کے ڈی خان کو کسی بھی عدالت میں پیروی نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں

احمد فرہاد نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے مقدمے کی منصفانہ اور غیرجانبدارانہ سماعت نہیں ہورہی ہے لہذا وہ نہیں چاہتے ہیں کہ کسی عدالت میں ان کی طرف سے پیروی کی جائے۔

احمد فرہاد کے وکیل کے ڈی خان کا کہنا ہے کہ ان کی اپنے مؤکل کے ساتھ 3 سے 5 منٹ کہوڑی تھانے میں ملاقات ہوئی، جس میں ان کی اہلیہ، بچے اور بھائی بھی شریک تھے۔

کے ڈی خان نے کے مطابق، احمد فرہاد نے بتایا کہ انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ایک خاتون مجسٹریٹ کے پاس 2 مرتبہ پیش کیا گیا، اسی خاتون مجسٹریٹ نے ان کا ریمانڈ منظور کیا حالانکہ احمد فرہاد نے مجسٹریٹ کو یہ یاد دلایا تھا کہ ان کے پاس ریمانڈ دینے کا اختیار نہیں ہے۔

’انصاف نہیں مل رہا‘

 وکیل کے ڈی خان نے کہا کہ ان کے مؤکل نے بتایا کہ انہیں انصاف نہیں مل رہا اور وہ حبس بے جا میں ہیں، جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا جس میں ان کا نام ہی نہیں ہے۔

کے ڈی خان نے کہا کہ ان کے مؤکل نے پوچھا کہ ان کو کس جرم میں پابند سلاسل کیا گیا ہے، مزید برآں انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کی تفتیش کون لوگ کررہے ہیں۔

احمد فرہاد کا کہنا تھا کہ جب ایڈمنسٹریٹو جسٹس کی یہ صورتحال ہو اور ان کو فیر ٹرائل کا موقع نہ مل رہا ہو تو ایسی صورت حال میں وہ کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار نہیں۔

احمد فرہاد نے مزید بتایا کہ ان کی صحت دن بدن گررہی ہے جبکہ کے ڈی خان کا کہنا تھا کہ شاعر احمد فرہاد ڈپریشن کا شکار لگ رہے تھے۔

واضح رہے کہ مظفر آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل