قومی اسمبلی: کون سے 2 نئے ارکان نے حلف اٹھایا؟

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں 2 مزید ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھایا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے زینب محمود بلوچ اور علی قاسم گیلانی سے رکنیت کا حلف لیا۔ بعد ازاں ملک عامر ڈوگر نے تحریک پیش کی کہ وقفہ سوالات کی کارروائی ملتوی کی جائے، ایوان کی منظوری کے بعد وقفہ سوالات کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ چیئرمین سینیٹ اسپیکر کی مہمانوں کے لیے مختص گیلری میں موجود رہے، ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے انہیں خوش آمدید کہا اور ارکان نے بھی ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

بجٹ میں نوجوانوں کو امید دلانے کی ضرورت ہے، سید علی قاسم گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ بجٹ میں نوجوانوں کو امید دلانے کی ضرورت ہے، ملک میں آئی ٹی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے والد سید یوسف رضا گیلانی کی نشست ہے، ملتان کے عوام نے جھوٹے پراپیگنڈے اور نفرت کی سیاست کے بجائے ترقی اور خوشحالی کے راستہ کو چنا ہے، ہم اپنے حلقہ کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp