صدقہ فطر فی کس 300 روپے جبکہ روزے کا فدیہ گندم کے تناسب سے 300 روپے ادا کرنا ہوگا

ہفتہ 25 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک میں رواں برس صدقہ فطر فی کس 300 روپے ہوگا جب کہ ایک روزہ کا فدیہ گندم کے تناسب سے 300 روپے اور جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنا ادا کرنے ہوگا.

دارالافتاء جامعہ اسلام آباد اور شرعی بورڈ پاکستان نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان کر دیا ہے۔ جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل و شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی چیئرمین شرعی بورڈ پاکستان نے صدقہ فطر سال 1444ھ بمطابق 2023ء کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گندم استعمال کرنے والوں کو صدقہ فطر 300 روپے فی کس ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر جو کے حساب سے 450 روپے، کھجورکے تناسب سے 1600 روپے، کشمش کے مطابق 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔
فدیہ صوم کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا امسال ایک روزہ کا فدیہ گندم کے تناسب سے 300 روپے جبکہ 30 روزوں کا فدیہ 9 ہزار روپے۔ جو کے حساب سے 13 ہزار 500 روپے۔ کھجور کے مطابق 48 ہزار روپے۔ کشمش کے حساب سے 75 ہزار جبکہ منقیٰ کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرنا ہوگا۔

شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدقہ فطر نماز عید سے قبل ادا کرنا ضروری ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

طاقتور ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل جیتنے والا پہلوان حیاتیاتی طور پر مرد نکلا

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا