افغانستان کے لیے 4 فریقی علاقائی رابطہ گروپ کا اجلاس ہفتے کو تہران میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
اجلاس میں ایران، پاکستان، چین اور روس کے خصوصی نمائندے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 4 فریقی علاقائی رابطہ گروپ افغانستان میں امن و سلامتی یقینی بنانے کے لیے ہمسایہ ممالک کے مابین تعاون کی علامت ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق 4 فریقی علاقائی رابطہ گروپ اجلاس میں افغان سرزمین کے دہشت گردی و ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کو روکنے پر بھی بات کی جائے گی۔
اجلاس میں روس کی نمائندگی روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو اور چین کی نمائندگی چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان یوئی ژیا یونگ کریں گے۔
افغانستان میں ایران کے سفیر حسن کاظمی قمی بھی مذاکرات کے لیے ایران پہنچ چکے ہیں، حسن کاظمی قمی ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان بھی ہیں۔