وزیراعظم شہباز شریف چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 5 روزہ دورہ چین پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی، دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات و اسٹریٹجک شراکت داری اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

چین سے واپس روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ حالیہ دورہ پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ چینی قیادت، شی جن پنگ اور پریمئیر لی چیانگ کا مہمان نوازی پر دل سے مشکور ہوں، پاکستان اور چین کی دوستی لازوال اور بے مثال ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت چینی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کی پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ چین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات و دیگر شعبوں میں ترقی قابل تقلید ہے، چین اور پاکستان کی اقتصادی شراکت داری سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ حالیہ دورہ چین کے دوران ہونے والی مثبت پیشرفت کے اثرات طویل مدت تک قائم رہیں گے۔

پاکستان روانہ ہوتے وقت شانشی صوبے کے نائب گورنر چَھن چُھنجیانگ سمیت اعلیٰ چینی و پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کو الوادع کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ