سعودی عرب، حج قوانین کی خلاف ورزی پر 21 افراد گرفتار

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کے قوانین اور تعلیمات کی خلاف ورزی کرنے والے 21 افراد کے خلاف انتظامی احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ 61 افراد کو بغیر اجازت نامے کے حج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے راستوں پر سیکیورٹی فورسز نے 21 افراد کو پکڑا جو کہ حج کے قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ ان میں 8 غیر ملکی اور 13 سعودی شہری شامل ہیں، یہ کارروائی 7 جون 2024 کو عمل میں آئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کے خلاف 15 دن کی قید کی سزا، 10 ہزار ریال کا جرمانہ اور خلاف ورزی کی تفصیلات عوامی سطح پر شائع کی جائیں گی۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ غیر ملکی افراد کو ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا اور ان کے دوبارہ ملک میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی، جبکہ نقل وحمل کے لیے استعمال ہونے والی 3 گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور غیر ملکیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ حج کے نظام اور تعلیمات کی مکمل پابندی کریں تاکہ عازمینِ حج امن وسکون کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp