اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 200 سے زیادہ فلسطینی شہید

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے یرغمال بنائے گئے 4 شہریوں کو بازیاب کرانے کے لیے 200 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے صیہونی فوج نے وسطی غزہ میں دیرالبلح کے نصیرات کیمپ پر حملے کیے جن میں 210 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی کارروائی میں بازیاب ہونے والے 4 اسرائیلی اچھی صحت میں ملے جبکہ اس دوران جوابی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی افسر بھی مارا گیا ہے۔

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے یرغمالیوں کی بازیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیرالبلح میں ہونے والے اسرائیلی آپریشن میں امریکا نے معاونت کی ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ 8 ماہ بعد 4 یرغمالیوں کو بازیاب کرانا اسرائیل کی ناکامی ہے۔

حماس نے کہاکہ امریکا اسرائیل کے جنگی جرائم میں برابر کا شریک ہے جس کی مثال اس لیے دی جاسکتی ہے کہ وہ اس آپریشن میں شریک رہا۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ ضروری طبی سامان بھی میسر نہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک آپریشن کے بعد سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ جاری ہے اور اسرائیل کی جانب سے اب تک کی گئی بمباری میں 39 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا بڑا اضافہ

رجنی کانت کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بھارت میں خوف و ہراس

وزیراعظم آزاد کشمیر مستعفی ہونے کے بجائے سرکاری امور میں مصروف، محکمہ صحت کی میٹنگ کی صدارت کی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کامیاب دورۂ سعودی عرب کے بعد وطن واپس روانہ

پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی