پاک بھارت معرکہ: یہ 7-1 یا 6-2 کا معاملہ کیا ہے؟

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2007 میں شروع ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ کا 9واں ایڈیشن امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس دوران پاک بھارت کے 07 ٹاکرے ہوچکے ہیں جن میں بھارت نے 06 میچوں میں کامیابی سمیٹی جبکہ پاکستان نے 2021 میں واحد فتح اپنے نام کی تھی۔

آج نیویارک میں ورلڈ کپ 2024 گروپ ’اے‘ کے مقابلے میں 34 ہزار شائقین کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے، دیکھنا یہ ہے کہ آج بھارت اپنے ریکارڈ کو 7-1 کرسکتا ہے یا پھر پاکستان اس میں کمی لاتے ہوئے کھاتا 6-2 کر دے گا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے کے خلاف کھیلے گئے 07 میچوں میں بھارت 06 بار فاتح رہا، جس میں 2007 کے ایڈیشن کے گروپ مرحلے کا میچ بھی شامل ہے جو ٹائی پر ختم ہوا اور ایم ایس دھونی کی ٹیم نے ’باؤل آؤٹ‘ کے ذریعے جیت حاصل کی۔

پاکستان کی واحد جیت ٹورنامنٹ کے 2021 کے ایڈیشن میں ہوئی تھی، جب کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی بولنگ اٹیک کو 10 وکٹوں سے پچھاڑ دیا تھا۔

ورلڈکپ 2024 میں بھارت آئرلینڈ کو شکست دے چکا ہے جبکہ پاکستان نوآموز امریکا سے شکست کھا چکا ہے، بظاہر بھارت کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے لیکن دیکھیے آج معاملہ 7-1 تک جاتا ہے یا پھر 6-2 پر واپس آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp