حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی کے 45 سے زیادہ رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زیادہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماد اظہر پر الزام ہے کہ انہوں نے تقریر کے دوران حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے، جبکہ سابق ممبر قومی اسمبلی شوکت بھٹی، ایم پی اے ضمیر الحسن اور دیگر کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی عمار گجر کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عمر ایوب اور حماد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں نے گزشتہ شب برج دارا میں کسان کنونشن سے خطاب کیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کو دھاندلی کی پیداوار قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف تحریک شروع کررکھی ہے، پی ٹی آئی نے گزشتہ روز سوات میں بھی جلسہ کیا تھا جہاں پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف زیادتی کرنے والوں سے حساب لیں گے اور آئین توڑنے والوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp