اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی کا حکم

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہری غلام محمد کی جانب سے اپنے لاپتا بیٹے ہارون محمد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت سے قبل درخواست گزار کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق ایک اور درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت سے قبل درخواست گزار کو 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی فیملی کو مقدمہ لڑنے پر دھمکیاں مل رہی ہیں جس پر عدالت نے آئی جی خیبرپختونخوا کو اس شکایت کے پیش نظر درخواست گزار کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے ایمان زینب مزاری جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟