سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خبردار کیا ہے کہ اس سال حج کے موسم میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔
ڈاکٹر العبد العالی نے کہاکہ ہم حجاج کرام کو صحت کے حوالے سی ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں تاکہ وہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان ہدایات میں چھتری کا استعمال کرنا، مناسب مقدار میں پانی پینا اور مناسک کے دوران وقفے وقفے سے آرام کرنا شامل ہے۔ اس سے حجاج کرام کو گرمی کی تھکاوٹ اور تناؤ سے بچنے میں مدد ملے گی۔