صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیامر بھاشا ڈیم کے 1500 متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پیر کو صدر مملکت آصف زرداری سے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام نے ملاقات کی۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر ِتوانائی مصدق مسعود ملک اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور و گلگت -بلتستان انجینئر امیر مقام کی ملاقاتیں
صدر ِمملکت کی دیامر بھاشا ڈیم کے 1500 متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت
گلگت-بلتستان میں میڈیکل کالج…
— PPP (@MediaCellPPP) June 10, 2024
صدر مملکت نے کہاکہ گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی اشد ضرورت ہے، اس کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت سہولت پروگرام کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر گلگت بلتستان اور جی بی کونسل کے اراکین نے صدر مملکت کو علاقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
صدر مملکت نے ملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔