ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 4 رنز سے ہرا دیا

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ نیویارک میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 113 رنز اسکور کیے ہیں اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے  ہینرک کلاسن 46 رنز اسکور کرکے نمایاں بیٹر رہے، جبکہ ڈیوڈ ملر نے 26 اور کوئنٹن ڈی کک نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ

بنگلہ دیش کی ٹیم 114 رنز کے ہدف میں مقررہ 20 اوورز میں 109 رنز بناسکی اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہرڈائے نے 37 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ محمود اللہ نے 20 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ لیا، جبکہ اینرخ نورکیا اور ربادا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp