قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے۔ وکٹ لینے کے بعد جیسے ہی انہوں نے اپنا معروف جنریٹر اسٹائل جشن منانا شروع کیا ویسے ہی وہ زمین پر بیٹھ گئے اور میڈیکل اسٹاف کو مدد کے لیے طلب کرلیا۔
حسن علی کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ وکٹ لینے کے بعد حسن علی دنیا کا خطرناک ترین جشن منا رہے ہیں۔
Hasan Ali and the world's most dangerous celebration 🫣 pic.twitter.com/keIjCRlty1
— Vitality Blast (@VitalityBlast) June 10, 2024
چند صارفین ویڈیو دیکھ کر جنریٹر کا ذکر چھیڑتے اور حسن علی کا مذاق اڑاتے بھی نظر آئے کیونکہ ‘جنریٹر’ سلیبریشن ان کے نام کے ساتھ جڑ گئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ جنریٹر پھر خراب ہوگیا ہے۔
The generator is damaged again. https://t.co/JyUuU002KE
— Shah G (@Shah91Wajid) June 10, 2024
ایک ایکس صارف نے حسن علی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی فٹنس کا لیول یہ ہے کہ وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے بھی ان کے پٹھے کھچ جاتے ہیں۔
Fitness ka level ye hai k celebrate krty h patthay kich jaatay Hain 😭 https://t.co/BQmRjZ3k8i
— 𝒥. Sad Hazelnut (@naanchannay) June 11, 2024
بلال بشیر نے حسن علی سے سوال کیا کہ کیوں بھائی جنریٹر اسٹارٹ نہیں ہوا کیا؟
@RealHa55an kyun Bhaiye generator start nahi huwa..? https://t.co/uN8qbIJgxM
— Bilal BashiR (@Bilal_BashiR1) June 11, 2024
ایک صارف نے کہا کہ یہ اب بہت مضحکہ خیز ہوتا جارہا ہے، حسن علی کو وکٹ لے کر ایسے خوشی منانا بند کردینا چاہیے۔
This is getting funny now. 😭😭😭 He should stop celebrating like that. 🤣 https://t.co/kJQ2PHJHcM
— Better call Anish (@bettercallanish) June 11, 2024
یاد رہے کہ حسن علی اس وقت انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ کاؤنٹی چیمپیئن شپ کا پہلا راؤنڈ 5 اپریل سے شروع ہوا تھا اور سیزن کا اختتام 29 ستمبر کو ہوگا۔