دورہ چین کے دوران سیکیورٹی کا معاملہ سب سے پہلے تھا، وزیر اعظم

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ چین کے دورے سے قبل کئی اجلاس کیے، دورہ چین میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سرفہرست تھے۔ چینی سفیر سے بھی ملاقات ہوئی تھی، انہوں نے خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم دورہ چین کے دوران سیکیورٹی کے معاملے پر کافی بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی کاوشوں سے چین کا دورہ کامیاب رہا، سب نے کوشش کی اور محنتیں رنگ لائی، جس کی وجہ سے دورہ چین کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے کامیاب دورے میں اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے، اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔ بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آرہا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ جلد سی پیک ٹو پر بھی تیزی سے کام آگے بڑھے گا۔

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی معاشی اورسیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، وزیر خزانہ نے معاشی صورتحال اور بجٹ تیاری پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے دورہ چین کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا، اور دوست ممالک کی سرمایہ کاری اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر کابینہ کو آگاہ کیا۔ کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp